2 лет ·перевести

جب جاپان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی اس کے بعد اپریل 1945ء میں امریکی فوجیں جاپان میں اتر گئیں امریکہ نے جاپان کا نیا دستور بنایا جو 3نومبر 1946ء کو جاپانی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا دستور کہ دفعہ 9 کے تحت جاپانی قوم نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی نہ زمینی ،بری یا ہوائی فوج رکھے گی اور نہ کسی قسم کہ کوئی جنگی تیاری کرے گی یہ دستور بظاہر جاپان کی مستقل قومی موت کے ہم معنی تھا مگر اس کے باوجود ان کے لیے سائنس اور صنعت میں اقدام کا راستہ کھلا ہوا تھا پھر وقت بدلہ اور 40 سال بعد مورخ کو جاپان کے بارے میں یہ الفاظ لکھنے پڑے
Defeated in world war 2 (1945),japan Emerged from The Ruins of War As One of The major Economic Powers in The world.
1945ء کی دوسری عالمی جنگ میں شکست کھایا ہوا جاپان دوبارہ جنگ کے کھنڈروں سے اُٹھ کھڑا ہوا اور
دنیا کی ایک عظیم اقتصادی طاقت بن گیا یعنی
حال کو مان لینا آدمی کے لیے مستقبل کا راستہ کھولتا ہے جو لوگ حال کو نہ مانیں وہ مستقبل کے عظیم تر امکانات کو پانے سے محروم رہیں گے،،

کتاب نام: "کتاب زندگی ہے"
مصنف:"مولانا وحید الدین"

image