2 yrs ·Translate

سنہ 875ء میں اسپین کے حکمران عبدالراحمن الداخل کے دور میں مسلم سائنسدان عباس بن فرناس نے تاریخ انسانی میں سب سے پہلے ہوا میں اڑنے کا تجربہ کیا تھا۔ ابن فرناس نے پرندوں کے پروں کی مانند پروں کے فریم تیار کیے اور ان پر ریشم کا کپڑا چڑھانے کے بعد انہیں اپنے جسم سے باندھ دیا۔ تجربہ کرنے کے لیے انہوں نے ایسے اونچے پہاڑوں کا انتخاب کیا تھا جن کے سامنے ہموار زمین تھی۔ ابن فرناس نے سینکڑوں لوگوں کے سامنے ان پروں کی مدد سے بلندی سے چھلانگ لگائی اور کچھ دیر فضا میں تیرتے ہوئے میدان میں اتر گئے۔ ۔ ۔ لینڈنگ کے دوران زور سے زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی۔ ۔ ۔ اس سب کے باوجود تاریخ میں اپنا نام سب سے پہلے اڑنے والے انسان کے طور پر امر کر گئے۔
#abdullahameen

image
image