2 jr ·Vertalen

بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقع چڑیا گھر Danzoo میں آج جانے کا اتفاق ہوا
جہاں ایک نیا قانون پڑھنے کو ملا کہ کھانے پینے کی اشیاء اندر نہیں لے جاسکتے
جوکھانا پینا ہے اندر موجود ٹک شاپس سے لے کر کھائیں جہاں ایک چائے کا چھوٹا سا کپ سوروپے اور باقی اشیا بھی عام مارکیٹ سے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی تھیں ٹکٹ کا ریٹ بھی ایک ہزار روپے
سوال اس بات کا پیدا ہوتا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی اجازت کس نے دی ؟
یہ ریاست کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے آخر وہاں جانے والے کھانے پینے کی چیزیں گھر سے بنا کر کیوں نہیں لے جاسکتے
بچپن سے جب بھی پکنک کے لئے جارہے ہیں کھانے پینے کی چیزیں گھر سے بنا کر یا عام مارکیٹ سے سستی خرید کر لے جاتے ہیں
ان لوگوں کی بدمعاشی پر کون آواز اٹھائے گا
دروازے پر موجود پرائیویٹ گارڈز انتہائی بدتمیزی سے کیوں لوگوں کے کھانے پینے کی اشیا اندر جانے سے روکتے ہیں
کیوں اندر موجود ٹک شاپس مافیا کو بے لگام کیا گیا
حکومت کی رٹ کہاں ہے
عدلیہ کیوں نہیں نوٹس لیتی اس بات کا
#danzoo
#bahriatown#karachi