2 yrs ·Translate

فاطمہ الفہری کو دنیا کی سب سے پہلی یونیورسٹی بنانے والی مسلم خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مراکش کے شہر فاس میں859ء میں جامع مسجد القرویین تعمیر کروائی، جو بعد ازاں ایک بڑی جامعہ (یونیورسٹی) کی شکل اختیار کر گئی۔اس یونیورسٹی سے تاریخ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات مستفید ہوئیں۔ مشہور یہودی عالم موسی ابن میمون، مشہور مسلم تاریخ دان ابن خلدون، معروف مسلم جغرافیہ دان محمد الادریسی ، یورپ کو عربی اعداد اور صفر کا نظریہ دینے والے پوپ سلویسٹر ثانی اسی یونیورسٹی کے فیض یافتہ تھے۔
فاطمہ الفہری کے والد محمد الفہری ایک دولتمند تاجر تھے۔ یہ لوگ تیونس کے شہر قیروان سے ہجرت کر کے فاس آئے تھے۔ والد کی وفات کے بعد ان کی دولت وراثت میں فاطمہ اور ان کی بہن مریم الفہری کو ملیں۔ اسی دولت سے انہوں نے جامع مسجد القرویین تعمیر کروائی تھی۔

#abdullahameen