Muhammad Ajmal  condiviso a  post
2 anni

مدینہ میں سعید ابن العاص کا محل۔

مدینے جائیں تو بہت ساری ایسی جگہیں ہیں جو تاریخی حیثیت رکھتی تھیں، مگر قریب قریب ان کے آثار ختم ہوگئے ہیں، ایسے ہی ایک سعید ابن العاص کا محل تھا، جو آج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حرمین کے پاس Le Meridien Hotel کے بالکل پیچھے واقع تھا، جو ابتدائی اموی دور میں مدینہ کے گورنر بھی رہے، سعید ابن العاص کو یہ اعزاز حاصل رہا تھا کہ یہ ان افراد میں شامل تھے، جنہیں تیسرے خلیفہ حضرت عثمان رضی اللہ کے دور میں قرآن کو جمع کرنے اور نقل کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ ان کے محل کا یہ ڈھانچہ ۱۴۰۰ سال سے زیادہ پرانا ہے, محل تو معدوم ہوچکا ہے مگر اب بھی اس محل کی دیواروں پر کھدی ہوئے کچھ آرائشی محرابوں اور طاقوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ جگہیں عموما عمرہ پر جانے والے زائرین کے علم میں نہیں رہتی ۔ کیونکہ بظاہر یہ صرف ایک تارہخی معدوم مقام ہے۔

منصور ندیم

image