درخت انسان کے مخلص دوست

اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور دوسری مخلوقات کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن سے سب کی حیات وابستہ ہے۔ اُن نعمتوں میں غذا، پانی، ہوا اور مختلف موسم سرِفہرست ہیں۔

جب پودا اُگایا جاتا ہے تو اُسے تناوراللہ تعالیٰ نے انسانوں اور دوسری مخلوقات کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن سے سب کی حیات وابستہ ہے۔ اُن نعمتوں میں غذا، پانی، ہوا اور مختلف موسم سرِفہرست ہیں۔

انسانی زندگی کا بہت سا دار و مدار درختوں سے جڑا ہوا ہے۔ درخت ہمارے ماحول کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ درخت غذا، تعمیرات، آکسیجن اور ایندھن (اگرچہ ایندھن کےلیے درختوں کی کٹائی اچھی روایت نہیں لیکن مجبوری کی حالت میں درخت کاٹ کر ایندھن کے طور پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے) کا ذریعہ ہیں۔ نیز درختوں سے انسان کو بے شمار معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بہت سارے درختوں، پودوں اور جڑی بوٹیوں سے جان بچانے والی ادویہ بنتی ہیں اور یہ درخت ہی ہیں، جن سے کاغذ بنتا ہے درخت بننے میں کئی سال اور کچھ کو تو کئی دہائیاں لگتی ہیں۔ اس حساب سے پودے اور انسانوں کی نشوونما میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے، کیوں کہ انسان بھی زندگی کے مختلف ارتقائی مراحل طے کرکے بچپن، لڑکپن، جوانی، بڑھاپے اور آخرکار موت کی دہلیز پار کر جاتا ہے۔ انسان اور درخت دونوں کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں دونوں مرجھا جاتے ہیں۔ انسان کو محبت، تحفظ، خوراک، لباس، پانی، تعلیم اور دیگر ضروریاتِ زندگی ہمیشہ درکار رہتی ہیں، اِسی طرح درختوں کو بھی پانی، صاف ماحول، شاخ تراشی، کھاد اور مختلف آفات سے حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔


Asim Khan

2 Blog Postagens

Comentários