فیس لور پر بلیو ٹک کیسے حاصل کریں؟

فیس لور کے ویریفائیڈ یوزر کیسے بنیں؟

بلیو ٹک یا گرین ٹک؟
پہلے تو میں ٹیم فیس لور کا شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے مختلف سوشل میڈیا کی خصوصیات پر مشتمل ایک بہت ہی اچھا پلیٹ فارم بنایا اور اسے مسلسل بہتر کرتے جارہے ہیں۔
اب آتے ہیں بلیو ٹک کی طرف جو پہلے بلیو ہوتا تھا اب گرین ہوچکا ہے، میرے خیال میں اسے فیس بک کی طرح بلیو ٹک کہنے کی بجائے گرین ٹک کہنا چاہئے۔ یہ گرین ٹک دراصل ہماری ویریفیکیشن کا ثبوت ہے کہ فیس لور ہمیں ایک حقیقی اور معتبر صارف سمجھتا ہے، گرین ٹک حاصل کرنے کیلئے ہمیں تین کام کرنا پڑتے ہیں:
1:
مکمل آئی ڈی بنانا، اگر آپ گرین ٹک حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فیس لور پر اپنی آئی ڈی مکمل اور درست معلومات کے ساتھ بنائیں، یعنی آپ کا نام شناختی کارڈ کے مطابق ہو، مطلوبہ معلومات مثلا ملک، پتہ وغیرہ دی گئی ہوں
2:
کم از کم ایک ہزار پوائنٹس بنانے پڑتے ہیں، یہ پوائنٹس ہمیں پوسٹ کرنے، لائک کرنے، کمنٹس کرنے اور پیج یا بلاگ پوسٹ وغیرہ پر ملتے ہیں، لائک وغیرہ کے 15، کمنٹ کے 30، پوسٹ کے 75 اور بلاگ پوسٹ کے 130 پوائنٹس ہیں، یہ دراصل اس بات کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ فیس لور کے انٹرفیس سے کچھ واقف ہوجائیں اور پوسٹس، کمنٹس، لائکس وغیرہ سے اپنی تھوڑی بہت پہچان بنالیں کوئی ایک آدھ دوست بنالیں وغیرہ وغیر ہ
3:
ویریفیکیشن کی درخواست دیں، اس مقصد کیلئے اپنی پروفائل سیٹنگ میں جائیں وہاں ویریفیکیشن کا آپشن ہوگا، اس پہ کلک کریں، اپنا یوزر نیم لکھیں، تھوڑا بہت تعارف لکھیں مثلا:"السلام علیکم میں ایک استاد ہوں اور آپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے علم پھیلانا چاہتا ہوں، براہ کرم مجھے ویریفائی کردیں، جزاکم اللہ، اپنا شناختی کارڈ والا نام"، اپنے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی تصویر اپ لوڈ کریں اور سینڈ کردیں، ان شاءاللہ ایک آدھ دن میں آپ کو گرین ٹک مل جائے گا یا ٹیم فیس لور کی طرف جواب مل جائے گا
فیس لور میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اب فیس لور پہلے سے زیادہ فاسٹ ہوگئی ہے، ویریفیکیشن پر زیادہ دیر نہیں لگتی، میں نے کل دوپہر درخواست دی تھی، آج صبح دیکھا تو گرین ٹک مل چکا تھا،
فیس لور ٹیم سے ایک گزارش بھی ہے کہ پیجز اور گروپ کیلئے بھی کوئی ویریفیکیشن کا معیار مقرر کریں ، مثلا کم از کم سو ممبران، سو پوسٹیں وغیرہ وغیرہ، اور مہینے میں یا ہہفتے میں مخصوص تعداد میں پوسٹیں لازمی کردیں تاکہ پیجز اور گروپس ویریفائی بھی ہوں اور ایکٹو بھی رہیں ورنہ بہت سے پیجز اور گروپس ہفتوں سے غیر فعال ہیں
حافظ محمدتنویرالحق


Comments
Muhammad Ahmed Rehan 2 yrs

زبردست، میں بھی ان شاءاللہ ایک آدھ دن میں ہزارر پوائنٹس کرکے درکواست دیتا ہوں

 
 
Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq 2 yrs

تمام دوستوں کا شکریہ

 
 
Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq 2 yrs

@buttsahab
ممکن ہے ایسا بھی ہوجائے، انہیں صرف ایک سرکاری دستاویز چاہئے ہوتی ہے اور ب فارم بھی سرکاری دستاویز ہی ہے اور سرکاری اداروں میں باقاعدہ قبول کی جاتی ہے، آپ ب فارم کی تصویر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں،

 
 
Hassan Ali 2 yrs

اگر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی جگہ بے فارم سینڈ کردو تو کیا ویری فائیڈ ہوجائے گا۔ ؟ رہنمائی فرما دیں

 
 
Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq 2 yrs

جزاک اللہ خیرا

 
 
Abdul Qayum 2 yrs

ماشاء اللہ بہت خوب