الحمدللہ

ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے

‏ہم سرد ہوا کے باسی ہیں

 

شہید بھی ہیں غازی بھی ہیں

 

ہم کرنل کیپٹن میجر بھی

 

حوالدار نائک سپاہی بھی

 

ہم چھوڑ گئے دم توڑ گئے

 

ہم برف کی چادر اوڑھ گئے

 

‏بابا کی آنکھ کے تارے بھی

 

ہم ماں کے راجدلارے بھی

 

ہم بیٹے باپ اور بھائی بھی

 

ہم منا انکل اور ماہی بھی

 

ہم دور بھی ہیں مجبور بھی ہیں

 

اور زخموں سے ہم چور بھی ہیں

 

جب برف سے اٹھتے جائیں گے

 

ہم جلدی لوٹ کے آئیں گے


Comments