اسلام کی باتیں

اسلامی تحاریر کے لیے آئیے

  • Soad ki hurmat
  • اللّٰہ رب العزت قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ:
  •  
  • أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
  • بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
  •  
  • يَمۡحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَيُرۡبِى الصَّدَقٰتِ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِيۡمٍ ۞ 
  •  
  • ترجمہ:
  • اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے اور اللہ کسی ایسے شخص سے محبت نہیں رکھتا جو سخت ناشکرا، سخت گنہگار ہو۔
  • القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
  • آیت نمبر 276
  • اگر آج دیکھا جائے ملک پاکستان میں اللّٰہ رب العزت کے اس فرمان کی واضح طور پر نافرمانی کی جارہی ہے
  • سود کو جائز کرنے کے مختلف حیلے بہانے گھڑے ہوئے ہیں
  • دوسری جگہ اللہ رب العزت
  • نے سود کے بارے بہت سخت وعید بیان فرمائی
  • فرمایا
  •  
  • فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ۚ وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ‌ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ ۞
  • پھر اگر تم نے یہ نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بڑی جنگ کا اعلان سن لو اور اگر توبہ کرلو تو تمہارے لیے تمہارے اصل مال ہیں، نہ تم ظلم کرو گے اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔
  •  
  • القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
  • آیت نمبر 279
  • آج مسلمان جانتے ہوئے بھی اتنی وعید آنے کے بعد بھی ٹس سے مس نہیں ہورہے 
  • یہ مہنگائی،حکمران طبقہ کا ظلم ،ہرگزرتے دن میں عجیب وغریب وحشت زدہ سانحے،
  • یہ سب اللہ رب العزت کی واضح نافرمانیوں کا نتیجہ ہے 
  • حکمران قرض پر قرض لی جا رہے جو سود در سود جمع ہوتا چلا جارہا ہے 
  • پاکستان نے اتناقرض لیا ہوگا جتنا قرض جمع ہوچکا ہے 
  • ہم اس دلدل میں اس قدر دھنس چکے ہماری واپسی توبہ کے بنا ناممکن نظر آرہی ہے 
  • اوپر سے عوام اس قدر سنگ دل ہوچکی کے گناہ کو گناہ نہیں سمجھتے دل سیاہ ہوچکے انسان کی قدر ختم ہوچکی ہے ہلکی نوک جھونک پر قتل کرنا عام سی بات ہے 
  • معصوم کلیوں جیسی بیٹیوں کو درندگی کا نشانہ بنانا اب عام سی بات ہوچکی ہے 
  • بینکوں کا نظام سود پر چل رہا حکومت کی طرف سے دیا جانے والا غریب عوام کو قرض بھی سود جیسی لعنت سے محفوظ نہیں
  • اول تو ہم نے کبھی اپنے اعمال پر غور ہی نہیں کیا اس دلدل سے نکلنے کا حل ہی نہیں سوچا 
  • ہر برے کام کا قصور وار عوام حکمرانوں کو اور حکمران سابقہ حکمرانوں کو ٹھہراکر ڈنگ ٹپاؤمہم کے تحت گزارہ کر رہی 
  • خدارا غفلت کی نیند سے جاگ جائیے اپنے رب سے گڑ گڑا کر معافی مانگیں اللّٰہ رب العزت بہت غفور الرحیم ہے 
  • اللّٰہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے آمین

Abubaker Younas

4 Blog posts

Comments