Zindagi ki haqeqat

زندگی سے سبق سیکھئے

?┅══☘️﷽ ☘️══┅?

*?السَّلام عليكُم*

*ورحمة اللّٰه وبركاته?*

==========?==========

*‏یہ ملک کے وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک صاحب کا جنازہ ھے*

*اپنے وقت میں ملک کے سب سے طاقتور آدمی کا۔۔۔*

*جب وہ صاحب اختیار تھے تو ایک لشکر ساتھ چلتا تھا*

*سیاہ و سفید کے مالک اور* *اشاروں سے جو چاہا حاصل کر لینے والے ۔۔ دراصل کچھ لوگ زندگی کی دوڑ میں بعض اوقات اتنا تیز چلتے ہیں کہ اپنے اور مخلص لوگ کافی پیچھے رہ جاتے ہیں*

*جب اقتدار و اختیار ہو تو* *جھرمٹ ہوتا ھے۔ سب ٹھیک ٹھاک چل رہا ہوتا ھے لیکن جیسے ہی اختیار و اقتدار کا سورج ڈھلتا ھے تو اردگرد کوئی نظر نہیں آتا ۔۔۔ تنہائی ہوتی ھے اور مخلص لوگوں کی شدید کمی*

*دراصل یہ زندگی کے سبق ہیں۔۔* 

*جو زندگی کے جھمیلوں میں ساتھ تھے۔۔ سیاہ وسفید میں ساتھ تھے۔ بڑے وفادار اور قریبی بنتے تھے وہ تو رخصت کرنے بھی نہیں آئے ۔۔۔ وہ سیاست کے ساتھی۔ وہ پارٹی لیڈرز جن کی خاطر سب کچھ کیا۔ بڑے بڑے آفیسرز جو کہ ان کے دروازے کے باہر کھڑے رہتے ہوں گے۔۔ کوئی نہیں آیا۔۔*

*یہ ایک رحمن ملک کی کہانی نہیں۔۔ بہت سوں کی کہانی ھے ۔۔ زندگی کا سبق ھے کہ کیسے گزاری جائے ۔۔*

*اتنا تیز نہ چلیں کہ اپنے اور مخلص دوست احباب بہت پیچھے رہ جائیں ۔۔۔*

*زندگی کو صرف اختیار و اقتدار کے لیے نہیں بلکہ کچھ ایسا ضرور گزاریں کہ جن سے نیکیاں کیں ہوں وہ ضرور رخصت کرنے آئیں۔۔۔ زندگی کی تنہائیوں میں آپ اتنے اداس اور اکیلے نہ ہوں ۔۔۔*

===???===


Abubaker Younas

4 Blog posts

Comments