Sokon magar kaesy??

سکون کیسے ملے گا ہم کو؟؟

?┅══☘️﷽ ☘️══┅?

*?السَّلام عليكُم*

*ورحمة اللّٰه وبركاته?*

=========?=========

*ہم ساری زندگی اسی کشمکش۔اسی سوچ میں رہتے ہیں کہ یہ مسئلہ بس حل ہو جائے تو زندگی میں سکون آ جائے۔۔*

*فلاں شخص ہمارے بارے میں مثبت ہو جائے تو زندگی میں سکون ہو جائے۔ وہ چیز بس مجھے مل جائے تو زندگی پرسکون ہو جائے۔*

*فلاں امتحان بس پاس ہو جائے۔ وہ ڈگری وہ عہدہ مل جائے تو زندگی کے مسئلے ختم ہو جائیں۔۔۔۔۔*

*سکون مل جائے۔ میری یہ خامی مجھ سے دور ہو جائے۔ بس میری یہ دعا قبول ہو جائے۔ بس یہ حالات بدل جائیں۔ بس یہ toxic لوگ میری زندگی سے دور ہو جائیں۔تو بس۔*

*بس پھر زندگی پرسکون ہو جائے۔ پر پتا ھے ہوتا کیا ھے۔؟وہ سب چیزیں بھی ہمیں مل جاتیں ہیں۔ مسئلے بھی حل ہوتے جاتے ہیں،حالات بھی بدلتے جاتے ہیں۔ دعائیں بھی قبول ہوتی جاتی ہیں۔ انسانوں کے منفی رویے بھی بدل جاتے ہیں۔ پر پہلے مسئلے کے بعد کوئی اور مسئلہ آ جاتا ھے۔ پہلی محرومیاں دور ہونے کے بعد کچھ اور چیزوں سے انسان محروم ہو جاتا ھے۔ اگر نہیں بھی ہوتا۔۔ سب حاصل بھی ہو جاتا ھے  جو جو انسان سوچتا ھے کہ اسکے بعد سکون ملے گا وہ سب ہو بھی جاتا ھے۔۔*

*پر۔۔۔۔۔ پر۔۔۔۔ سکون پھر بھی نہیں ملتا۔ زمانے بھر کی خاک چھان کر۔ دنیا بھر کے لوگوں کو راضی کر کے۔* *ساری دنیا کی چیزیں اپنے گرد اکٹھی کر کے۔ سکون پھر بھی نہیں ملتا۔*

*آہ۔۔۔۔ سکون نہیں ملتا ۔۔۔*

*کیوں نہیں ملتا سکون....؟*

*کیونکہ اللہ نے رکھا ہی نہیں ان چیزوں میں سکون۔۔ اللہ نے بتایا ہی نہیں کہ سکون خواہشات کی تکمیل میں ھے۔زندگی کے مسئلوں کے ختم ہوجانے لوگوں کے ہم سے راضی ہو جانے میں ھے۔۔۔۔*

*اللہ نے تو بتایا گے کہ سکون صرف اور صرف میری یاد میں ھے۔  میرے ذکر میں۔۔ میری عبادت میں۔ میری اطاعت میں۔ اپنا آپ مجھے سونپ دینے میں۔ میرا بن جانے میں ھے۔ پھر تم کہاں مارے مارے پھر رھے ہو سکون کی تلاش میں مجھے چھوڑ کر۔۔؟*

*لو ساری دنیا تمہارے لئے* *مسخر کرتا ہوں۔۔۔۔۔ تمہیں سب دیتا ہوں۔۔۔۔ پر اس سے بھی تمہارے دل کا وہ خلا نہیں بھرے گا جو میں نے صرف اپنے لئے بنایا۔۔۔۔۔۔*

*ہم نادان انسان۔ہر طرف جاتے ہیں سکون کے لئے۔ کبھی انسانوں کے پاس۔*  *کبھی بتوں کے پاس۔ کبھی شیطان کے پاس۔ کبھی چیزوں کے پاس۔ کبھی گناہوں کے پاس۔ کبھی خواہشوں کے پاس۔کبھی دولت کے پاس۔۔۔۔۔*

*نہیں آتے تو اللہ کے پاس۔۔۔*

*یہ تو ایسے ہی ھے نا جیسے غلط ایڈریس سے آپ وہ چیز منگوانا چاہیں جو آپکو مطلوب۔ یہ تو ایسے ہی ھے نا کہ آپ wrong number ملا کر اپنے کسی پیارے سے بات کرنا چاہیں۔ یہ تو ایسے ہی نا جیسے آپ جان بوجھ کر حقیقت سے منہ پھیرے بیٹھے ہوں...*

=====⚱️???⚱️=====


Abubaker Younas

4 Blog posts

Comments