First Appearance of Siraj uddin Haqqani

وزیر داخلہ افغانستان و امیر حقانی نیٹ ورک سراج الدین حقانی پہلی دفعہ منظر عام پر

افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرعام پر آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے۔

 

آج افغان میڈیا اور طالبان رہنماؤں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سراج الدین حقانی کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ تصاویر کابل میں محکمہ پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران لی گئی ہیں۔

 

کابل میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے محکمہ پولیس کی ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔

کابل میں افغان طالبان کے ایک ترجمان احمد اللہ واثق نے کہا کہ پہلی مرتبہ سراج الدین حقانی منظرعام پر آئے ہیں۔

 

اس سے قبل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کابل میں مختلف تقاریب میں شرکت کرتے رہے ہیں تاہم وہ میڈیا کے سامنے نہیں آتے تھے۔

 

امریکا نے سراج الدین حقانی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکی حکام نے ان کی ایک تصویر بھی جاری کی تھی تاہم اُس تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی تھی۔

 

کہا جا رہا ہے کہ سراج الدین حقانی کو اُن کے دوستوں نے منظر عام پر آنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست کے وسط میںافغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔


Shahid Ali Khan

2 Blog posts

Comments