پاکستان کی تباہی کی وجہ ۔۔۔

پاکستان ترقی کیوں نہیں کر رہا ۔۔۔
تحریر : رؤف محمد

R

سعودیہ میں ایک قانون ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم پرائیویٹ نوکری نہیں کر سکتا نا اپنے نام پر کاروبار کرسکتا ہے ۔۔۔  
جس وجہ سے سرکاری ملازم اپنے کام پر دھیان دیتے ہیں نا کہ پرائیویٹ لوگوں کو بلا کر وہاں مسائل حل کرتے ہیں ۔۔۔
پاکستان کا ہر سرکاری ڈاکٹر اپنا الگ کلینک بنا کر بیٹھا ہے اور مریضوں کو ہاسپٹل میں نہیں دیکھتے اپنے کلینک پر بلا کر دو چار ہزار فیس اور اپنے کمیشن کی جگہ سے ٹیسٹ اور اپنے کمیشن کی ادویات لکھ کر دیتا ہے ۔۔۔

ایک ڈاکٹر ایک دن میں دو سے ڈھائی لاکھ کما کر گھر جاتا ہے ۔۔۔
اب لوگوں کا مائینڈ ایسا بن گیا ہے کہ اگر زندہ رہنا ہے تو پرائیویٹ ہی علاج کرواؤ سرکاری میں مرجاؤ گے ۔۔۔

ایسے ہی ٹیچرز نے اپنے ٹیویشن سینٹر کھول رکھے ہیں سکول میں نہیں پڑھاتے ٹیویشن بلاتے ہیں بچوں کو ۔۔۔ جو نا آئے وہ فیل

پاکستان کا ایک بڑا حصہ یہ سرکاری ملازم کھا جاتے ہیں جو کہ کہیں اور کام آنا چاہئیے ۔۔۔

پاکستان کو بھی اس قانون کی اشد ضرورت ہے کہ سرکاری ملازم نا پرائیویٹ جاب کرے نا اپنے نام پر کوئی کاروبار کرے ۔۔۔

تحریر: رؤف محمد
#BeingStone


Rauf Muhammad

3 Blog posts

Comments