science ki dunya (سائنس کی دنیا)
science ki dunya (سائنس کی دنیا)

science ki dunya (سائنس کی دنیا)

54 Members
2 yrs ·Translate

https://realnewsviewers.blogsp....ot.com/2022/03/blog-

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
Favicon 
realnewsviewers.blogspot.com

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

ikram ullah    shared a  post
2 yrs

2 yrs ·Translate

لڑکا اور لڑکی کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

جب میل کا سپرم ( sperm ) فیمیل کے انڈے ( egg ) کو فرٹیلائز کرتا ہے تو بچہ پیدا ہوتا ہے ہے اب جو بچہ پیدا ہوتا ہے وہ لڑکا ہوگا یا لڑکی ، یہ میل( male ) کے کروموسومز پر انحصار کرتا ہے ۔

ایک میل کے اندر ( XY ) کروموسومز پائے جاتے ہیں جبکہ فی میل ( female )کے اندر ( XX ) کروموسومز پائے جاتے ہیں۔ جب میل کا Y کروموسوم اور فی میل کا X کروموسوم آپس میں ملتے ہیں تو لڑکا ( XY ) پیدا ہے اور جب میل کا X کروموسوم اور فیمیل کا بھی X کروموسوم آپس میں ملتے ہیں تو لڑکی ( XX ) پیدا ہوتی ہے۔

دونوں( لڑکی اور لڑکا) کے پیدا ہونے کے چانسز برابر ہوتے ہیں ۔ کیونکہ کہ ایک میل کے اندر جتنے X سپرمز ہوتے ہیں اتنے ہی Y سپرمز بھی ہوتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک صحت مند میل میں چالیس ملین سے لیکر سو ملین تک سپرمز پیدا ہوتے ہیں۔ اور جب یہ سپرمز فی میل کی اندام نہانی ( vagina ) میں داخل ہوتے ہیں تو ان سپرمز کے درمیان دوڑ شروع ہو جاتی ہے کہ پہلے انڈے تک کون پہنچے گا۔ کچھ بچارے کمزور سپرمز تو رستے میں ہی مر جاتے ہیں اور جو صحت مند سپرمز ہوتے ہیں ان کے درمیان دوڑ لگی رہتی ہے۔ اور جو سپرم پہلے انڈے تک پہنچتا ہے وہ جیت جاتا ہے اور انڈا فرٹیلائزر ہو جاتا ہے۔ اب اگر تو X سپرم پہلے پہنچا تو لڑکی پیدا ہو گی اور اگر Y سپرم پہلے پہنچا تو لڑکا پیدا ہوگا۔
لہذا یہاں پر آپ عورت کو کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اس نے لڑکی پیدا کر دی یا لڑکا کیونکہ یہاں پر دونوں کے کنٹرول میں کچھ نہیں ہوتا ۔بس سب کچھ سپرمز کی ریس پر انحصار کرتا ہے۔

تحریر: شہزاد سعید

image