Taair-e-Haram طائرِ حرم
Taair-e-Haram طائرِ حرم

Taair-e-Haram طائرِ حرم

@taaireharam

یعنی یہ ہے زندگی کا حاصل اور نچوڑ؟ یہ آٹھ آیتیں___فقط آٹھ!
بھلا کس کی زندگی کا؟ نوح عليه السلام کی۔ آیات میں لگتا ہے کہ وہ زندگی نجانے کتنی پرسکون اور دلربا ہو گی مگر حقیقت میں__؟ وہ ساڑھے نو سو برس کے زخم، قریباً دس صدیوں پہ محیط تکالیف، الم اور اپنوں پرایوں کی بےرخی، بےحسی اور بےقدری۔ جہاں کوئی دیکھنے کا روادار نہ ہو، یہ بات کریں تو وہ کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں، ہر کوئی مذاق اڑائے اور مکر کرے۔ غم کی وہ انتہا کہ حوصلے اور خیرخواہی کی معراج پہ بیٹھے نبی کی بھی بس ہو گئی اور وہ کہہ اٹھے کہ الله! روئے زمین پہ کسی کافر کو جیتا نہ چھوڑ!
ساڑھے نو سو برس ___ اور الله نے نوح عليه السلام کی زندگی کا خلاصہ بتایا تو کیا؟ ان کی دعا اور اس کی قبولیت، نسل کی بقا اور ابدی تعریف و سلام، ایمان کی گواہی اور دشمنوں کی بربادی۔
ہاں! صبر باقی رہتا ہے۔ رب کی رضا باقی رہتی ہے۔ دعا باقی رہتی ہے۔ چاہے دس صدیوں کے بعد ہی ہو، اس کی قبولیت کی نشانی باقی رہتی ہے۔ تکالیف کتنی ہی طویل ہو جائیں، زندگی کا خلاصہ الله کی رحمت ہی ہے! ❤

مریم خالد
#طائرِحرم

image