اسلام آباد کے باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم صاحب آجکل نجی محفل میں ق لیگ والوں کو بہت بری گالیاں دیتے ہیں، انکے ایک وزیر کو بلا کر انہوں نے کہا کہ تم میری حکومت میں وزارتوں کے مزے بھی لے رہے ہو اور میری حمایت کا اعلان بھی نہیں کرتے، یہ چوہدری کتنے بے اصول ہیں انکا بیٹا کچھ کہتا ہے باپ کچھ کہتا ہے، تایا کچھ اور کہتا ہے جنرل سیکرٹری کچھ اور کہتا ہے، انکا لڑکا کرپٹ تھا میں نے پھر بھی وزیر بنا دیا وہ کہتا تھا ہم نسلوں سے ساتھ نبھاتے آ رہے ہیں، اب شجاعت کو ایمبولینس میں ڈال کر اسلام آباد لائے ہیں اور میرے مخالفوں سے مل رہے ہیں کہ ان سے ہی کچھ مل جائے او یہ ہے تمہارا نسلوں سے ساتھ نبھانے کا طریقہ، تم تو مشرف کے پٹھو تھے اب اسکا نام تک نہیں لیتے،
اس وزیر نے کہا، سر ہمیں اتنے طعنے نہ دیں، آپ کا ریکارڈ ہم سے بہتر نہیں ہے، آپ مشرف کے جعلی ریفرنڈم میں اسکے چیف پولنگ ایجنٹ تھے اب اسے برا بھلا کہتے ہیں، آپ ایم کیو ایم کو دھشت گرد اور ملک دشمن کہتے تھے، اب انکی منتیں کر رہے ہیں، آپ ھمیں سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اب ھمارے ترلے بھی کر رہے ہیں
جس طرح کے آپ با اصول ہیں اسی طرح کے با اصول ہم ہیں.
کاپی۔۔ذوالفقار احمد چیمہ صاحب