I Love Islam
I Love Islam

I Love Islam

133 Members
2 yrs ·Translate

https://realnewsviewers.blogsp....ot.com/2022/03/blog-

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
Favicon 
realnewsviewers.blogspot.com

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

ان ربکم لرؤوف رحیم
کل رات سے گلا شدید خراب ہے، آواز بھاری ہوتے ہوتے اب تقریبا بند ہو چکی ہے، رات نماز بھی نہیں پڑھا سکا اور کلاس بھی، دو تین ڈاکٹر دوستوں کو پتہ چلا تو انہوں مختلف دواؤں کے ساتھ ساتھ ابلا ہوا انڈہ بھی تجویز کردیا، لیکن مولوی چاہے مریض ہی کیوں نہ ہو، کھانے پینے کے معاملات میں مولوی ہی رہتا ہے،چنانچہ ہمیں ان دوستوں میں سے ہرکسی کی ہدایت پر عمل کرنا تھا، سو مجبورا تین انڈے کھانے پڑے، رات نیند تو خوب مزے کی آئی، لیکن صبح سینے میں بھی درد شروع ہوچکا تھا، بمشکل نماز پڑھی اور پھر سے سو رہے، جیسے ہی آنکھ کھلی تو دودھ میں بنے حلوے کی خوشبو ، سردیوں میں ہمارے ہاں اکثر ناشتے میں حلوہ ہی ہوتا ہے، لیکن اب تو سردیاں تقریبا جا چکی تھی، پہلے پہل اسے بھی بیماری ہی کا حصہ سمجھا، اتنے میں والدہ نے باقاعدہ جگایا کہ حلوہ ابھی گرم گرم ہے تھوڑا سا کھالو، سبحان اللہ، خدا بھی اپنے مریض بندوں کا دوسروں سے زیادہ خیال رکھتا ہے، اب خدا کے سامنے انکار کون کرے؟ ناچار اٹھے اور دو پلیٹیں کھا کر خدا شکر ادا کیا، اب ذرا جان میں جان آئی، ذرا گلا کھنگارا، بول کر دیکھا تو آواز آ رہی تھی، رات سے کچھ صاف بھی تھی، اچھا تو میں ویسے ہی اب تک خود کو میوٹ پر سمجھ رہا تھا، خدایا میں نے تو پہلے بھی آپ کی نعمتوں سے کبھی انکار نہیں کیا، اتنا کچھ کھلانے کیلئے بیمار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نادان یہ کھلانے کیلئے بیمار نہیں کیا یہ بتانے کیلئے بیمار کیا ہے کہ جیسے تم کلاس میں فضول بولنے والے کو آخر تک میوٹ کر دیتے ہو، ہم چاہیں تو تمہیں بھی فضول گوئی پہ ساری زندگی کیلئے میوٹ کردیں، لیکن ان ربکم لرؤوف رحیم
حافظ محمدتنویرالحق
#اسباق
Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq

image
یہ خبر درست ہے کہ یوکرائن نے روس کے خلاف لڑنے والوں سے ویزا کی پابندی اٹھا لی ہے، البتہ مجاھدین کو دہشت کرد کہنے والوں کے ڈوب مرنے کی خبر غلط ہے
#اسباق
#ukrine
#tanweer
2 yrs ·Translate ·Youtube

علماۓ کرام کیلئے مفت سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ سیکھنے کا نادر موقع
ٹیکنالوجی کی اہمیت سے تو آپ واقف ہی ہوں گے, ابھی جس بے جان مشین پہ آپ نظریں جماۓ ہوۓ ہیں یہ اسی ٹیکنالوجی کی وجہ سے آپ کی انگلی کے اشارے پر ناچ رہی ہے ٹیکنالوجی نے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں, وہیں کچھ نئی ذمہ داریاں بھی جنم دی ہیں,ان ذمہ داریوں کی ایک جھلک یہاں دیکھ سکتے ہیں:
https://youtu.be/o-ZbHnlsttg

چنانچہ اب ورثةالانبیاء کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ اسےسیکھ کر دین کی خدمت بھی کریں اور رزق حلال بھی کمائیں, ISDP اسی جذبےکےتحت قائم ہونیوالا ادارہ ہےجو جامعہ اشرفیہ کےاشتراک سے تمام مکاتب فکر/تعلیمی بورڈز کےسندیافتہ علماءکو خالص دینی ماحول میں ورڈ پریس, ویب ڈویپلمنٹ, موبائل ایپ ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ کی معیاری تعلیم بالکل مفت فراہم کرتاہے,اس کورس کے چھٹےبیچ کی رجسٹریشن جاری ہے,رجسٹریشن کیلئے ابھی ادارے کی ویب سائٹ پر تشریف لائیں:
https://www.isdp.info

Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq
#software

سوشل میڈیا: زحمت نہیں رحمت
سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں، لیکن "اثمہا اکبر من نفعہا"، میرا چالیس فیصد وقت سوشل میڈیا ہی پر گزرتا تھا،جس میں سے ایک فیصد بھی ضروری کاموں میں خرچ نہیں ہوتا تھا، اب الحمدللہ کافی بہتری آئی ہے، اگر آپ بھی ان کا بامقصد استعمال کرنا چاہتے ہیں تو چند باتوں کا خاص خیال رکھیں:
1: تنہائی میں استعمال نہ کریں:
تنہائی میں غلط کاموں میں مبتلا ہونے کے امکانات سو فیصد بڑھ جاتے ہیں اور سوشل میڈیا نے فواحش تک رسائی بہت آسان کردی ہے، علاوہ ازیں تنہائی میں کوئی توجہ دلانے والا بھی نہیں ہوتا اور ہم سوشل میڈیا کا نسبتا زیادہ اور غیر ضروری استعمال کرلیتے ہیں، لہذا کوشش کریں سوشل میڈیا کا تنہائی میں کبھی استعمال نہ کریں
2: کونوا مع الصدقین:
یہ سوشل میڈیا کے استعمال کا نسخہ کیمیا ہے کہ آپ نیک اور بامقصد لوگوں کو فالو کریں، اچھے گروپس جوائن کریں، اچھے دوست بنائیں کیونکہ سوشل میڈیا پہ آپ کو نظر آنے والی پوسٹس آپ کی پسندیدہ شخصیات، گروپس اور آپ کے دوستوں ہی کی ہوتی ہیں، تو جیسی آپ کی پسند ہو گی ویسی ہی پوسٹیں آپ کے سامنے آئیں گی۔
3: انما لکل امری ما نویٰ:
سوشل میڈیا پر جانے سے پہلے نیت کرلیں، آپ وہاں کیوں اور کتنی دیر کیلئے جا رہے ہیں؟ پہلے خاکہ بنائیں کہ میں کسے کیوں اور کتنا سنوں گا؟ کیا کیوں اور کیسے لکھوں گا؟ پھر انہی کو سرچ کریں، سنیں ۔ وہی لکھیں اور واپس آجائیں، واپسی پر ایپ کلوز کردیں ورنہ ٹھیک پانچ منٹ بعد آپ پھر ایپ میں گھسے ہوں گے
4: کل فی کتاب مبین:
کراما کاتبین تو سب کچھ لکھتے ہی ہیں، سوشل میڈیا کا الگورتھم بھی آپ کا نامہ اعمال مرتب کرتا رہتا ہے اگر آپ اپنی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ بھی کردیں تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیا دیکھتے ہیں اور آپ کو کیا دکھانا ہے وہ آپ کی دلچسپی کی ویڈیوز دکھاتا رہے گا اور آپ کو احساس تک نہیں ہوگا کہ آپ کتنا وقت ضائع کرچکے ہیں۔
5: خودکار محاسبہ:
پلے اسٹور سے متعلقہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرلیں جو آپ کو احساس دلاتی رہیں گی کہ آپ کو سوشل میڈیا پر کتنا وقت ہوگیا ہے، فیس بک کی سیٹنگ میں بھی آپشن موجود ہے جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کب سے مسلسل سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں، سیٹنگ میں ایم بیز کی حد مقرر کرلیں کہ میں روزانہ سوشل میڈیا پر اتنا ڈیٹا ہی استعمال کروں گا، مقرر کردہ ایم بیز پورے ہوتے ہی آپ کا نیٹ خود بخود بند ہو جائے گا
6: تتخذون منہ سکرا و رزقا حسنا:
سوشل میڈیا کے نشے میں مبتلا ہونے کی بجائے اس سے رزق حسن حاصل کریں، اس وقت سوشل میڈیا سے کمانے کے حلال، مستند، آسان اور بابرکت طریقے سامنے آچکے ہیں اور لوگ اس سے دھڑا دھڑ فائدہ اٹھا رہے ہیں، سیکھئے اور کمانا شروع کردیجئے، کلوا واشربوا ولا تسرفوا
حافظ محمدتنویرالحق
Muhammad Tanweer
#social_media

image