اللہ کی طرف زندہ دلی و پوری یکسوئی اور تسلسل کے ساتھ بڑھتے رہیے اب اس دوران جو مشکلات یا روکاوٹیں آتی ہیں وہ دراصل وصل کے حصول کو ممکن بناتی ہے یا یہ اللہ کی جانب سے امتحان کا وقت ہوتا ہے۔ جو آپ کو مسافت پر استقامت اور نئی جستجو مہیا کرتی ہے جس سے آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
اپنے خلوت رب کی یاد سے ایسا مزین کرو کہ جلوت میں بھی غفلت حائل نہ رہے، یہاں تک کہ خلوت اور جلوت کا تفاوت ہی باقی نہ رہے۔ یعنی ہر آن، ہر گھڑی اور ہر لمحہ و لحظہ بس اسی کی یاد اور فکر کے ساتھ گزرے۔ ضمیر کاکڑ
تخلیق انسانی کا مقصد یہی ہے کہ انسان اپنے حقیقت اور مقصد کو پہچان کر زندگی کی تشکیل کرے۔ یعنی اپنے حقیقت سے خبردار رہتے ہوئے مقصد اور منزل کی طرف قلب سے، خیال سے اور عمل سے غرض مکمل یکسوئی کیساتھ لپکے رہے بلکہ آگے بڑھتے ہوئے تاآنکہ غیاب سے حضوری نصیب ہوے ۔ ضمیر کاکڑ
کسی فرد کا خدا کے ساتھ طاعت رسول کے زیر سایہ تعلق دراصل اس کا دیگر مخلوق کے ساتھ تعلق کو بنیاد فراہم کرتا ہے یہ تعلق جتنا مضبوط ہوگا وہ اپنے بندوں میں اس کے لئے اتنی ہی رفلیکشن پیدا فرمائے گا۔ ضمیر کاکڑ
سلام کو عام کرو کیونکہ سلام کرنے سے تعلقات جنم لیتے ہیں، جب کسی سے تعلق قائم ہوجائے پھر ان کے ضرورتوں کا احساس بھی ہو جاتا ہے۔ حسب طاقت ان ضرورتوں کے پورا کرنے پر جہاں سوسائٹی میں زندگی ایک مربوط اور منظم شکل لیتی وہی رب کی جانب سے اچھے نعم البدل کا بھی مستحق ٹہرتا ہے۔ ضمیر کاکڑ