Almustafa news
Almustafa news

Almustafa news

56 Members
Almustafa news  shared a  post
2 yrs

image
2 yrs ·Translate
المصطفیٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن
Almustafa news  shared a  post
2 yrs

دل کی بات
خالد حسین شھزاد
اسلامی طرز حکومت اور مہنگائی
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ھے کہ ھم مسلمان ھیں ۔یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ھے کہ ھمیں اپنے پیارے حبیبﷺکی امت میں پیدا فرمایا۔ھم ساری زندگی یہ شکر ادا کرتے رھیں تو زندگی کم ھے۔اسلام رحمت ھی رحمت ھے۔امن ھی امن ھے۔نجات ھی نجات ھے۔کامیابی ھی کامیابی ھے۔ترقی ھی ترقی ھے۔موجودہ تمام تر ترقی اسلام کی مرہون منت ھے۔تمام تر علوم کا سرچشمہ قرآن مجید ھے۔حدیث مبارکہ ھیں۔صحابہ کرام۔اہل بیت عظام۔اولیائے کرام نے پوری دنیا کو علم کے نور سے منور کیا۔مسلمانوں نے صدیوں پوری دنیا پر حکومت کی ھے۔اس وقت اگر ھم زوال کا شکار ھیں تو اس میں ھمارا قصور ھے ھماری بے عملی اور دنیا کی محبت لے ڈوبی ھے۔ھم نے علم حاصل کرنے کی بجائے بڑی بڑی عمارتیں بنانے پر اپنا مال لگادیا اور کفار سکول کالج بناتے رھے۔کفار نے عیاشی کا سارا سامان بناکر ھمیں بیچ دیا اور خود جدید اسلحہ اور یونیورسٹی بناتے گے۔ھم دنیا کی رنگینیوں میں گم ھوگے۔اور کفار نے شب خون مارکر ھمیں کہیں کا نہ چھوڑا۔اس وقت مسلمانوں کا معاشی ۔سیاسی ۔اور مالی نظام کفار کے پاس ھے۔ھمارے پاس صرف عیاشی کا سامان ھے۔کفار خود سال میں 2سے3کلو گھی کھاتے ھیں اور ھم 18سے20کلو کھاتے ھیں۔اسی طرح دوسری تمام مضر صحت اشیاء کی لسٹ بنالیں کفار بنا بنا کر ھمیں فروخت کررھے ھیں۔تمام مضر صحت فوڈ چین پاکستان میں اور دیگر مسلم ممالک میں سب سے زیادہ پیسے کما رھے ھیں اور اپنے ملکوں میں انکی سیل بہت کم ھے۔صرف چھٹی والے دن انکی عیاشی ھوتی ھے اور ھم ہر وقت فضول خرچی میں پڑے ھیں۔اس وقت مہنگائی کا رونا رویا جارھا ھے۔مزدور طبقہ بہت پریشان ھے۔ملازمین بہت پریشان ھیں۔عالمی سطح پر تیل اور دیگر اھم چیزوں کا کنٹرول کفار کےپاس ھے ۔اس لیے جب چاھیں وہ کم کریں یا زیادہ اس میں مسلمانوں کا کوئی عمل دخل نہیں۔ایک مسلمان ہونے کے ناطے ھم اگر اسلام کو اوڑھنا بچھونا بنا لیں تو یقین جانیے یہ مہنگائی اور ذہنی پریشانیاں ختم ھوجاھیں گیں۔اسلام میں ضروریات زندگی کے حوالے سے سب کچھ موجود ھے۔اسلام میں دو وقت کی روٹی سالن کے بیغر۔رھنے کے لیے ایک خیمہ اور کھانے پینے کے مختصر برتن زمین پر بستر لگا کر سونا۔اب آپ کہیں گے کہ یہ اب مشکل ھے چلو جدید دور کے اپںنے تقاضے ھیں لیکن ھم یہ تو کرسکتے ھیں کہ مہنگائی کی وجہ سے اپنا رہن سہن سادہ کرلیں۔امپورٹڈ اشیاء کی خریداری بند کردیں۔مرغن اشیاء کم کردیں۔گاڑی صرف ضرورت کے وقت نکالیں۔بجلی کا استعمال کم کریں کم وولٹیج والی اشیاء خریدیں۔گھی چینی ھماری خوراک نہیں ھے بلکہ بیماری ھے۔فاسٹ فوڈ خوراک نہیں بلکہ بیماری ھے۔ھماری خوراک صرف روٹی ھے۔روٹی کے بیغر بھوک نہیں ختم ھوتی حکومت کو چاھے کہ سب سبسڈی ختم کرکے صرف آٹا سستا دے۔گھی چینی مہنگا ھونا چاھے تاکہ لوگ کم استعمال کریں۔گاڑیاں ۔اور عیاشی کا سامان میک اپ۔امپورٹڈ کپڑے۔جوتے۔چائے۔کافی۔مشروبات ۔جام وغیرہ اور مہنگے ھونے چاھے تاکہ لوگ کم استعمال کریں ھماری خوراک آٹا دالیں۔سبزیاں جتنی سستی ھوسکتی ھیں حکومت کرنی چاھے۔تاکہ ہر غریب کھانا کھا کر سوئے۔غریب کا مسلہ صرف روٹی ھے اور امیروں کا مسلہ عیاشی کا سامان ھے۔غریب کو رعایت دیں اور عیاشی کرنے والوں سے لیں۔اسلام کا میانہ روی کا اصول اپنائیں اور خوش رھیں۔یعنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں۔جلسے جلوسوں میں وقت ضائع نہ کریں۔کل یہ تھے اس وقت بھی مہنگائی تھی پھر کل یہ آجاھیں گے تو پھر بھی مہنگائی ھوگی۔کیونکہ دنیا کے حالات اب اختتام کی طرف تیزی سے گامزن ھیں۔

Almustafa news  shared a  post
2 yrs