یہ فیس بک والے
دنیا کی معلوم تاریخ میں سب سے زیادہ گولیاں امریکنوں نے چلائی ہیں اور اب کہتے ہیں کہ گولی کی بات کرنا کمیونٹی سٹینڈرڈ کی خلاف ورزی ہے ۔
کل مری کے واقعات پر بات کرتے ہوئے محض اتنا لکھا کہ جو کوئی خلاف ورزی کرے اسے گولی مارنا پڑے تو مار دینا چاہئے
اور آج فیس بک نے میرے اکاونٹ پر دو دن کیلئے ریسٹرکشن لگا دی ہیں ۔ خود تو یہ جو کچھ چاہیں کرتے پھریں کوئی دوسرا بات بھی کرے تو غلط ہے ۔ ان کی فلمیں دیکھ لو تو ہر تیسری فلم میں بے تحاشا گولیاں چلتی ہیں لیکن نہیں ۔ ہم ایشیائی اس پر بات نہیں کر سکتے ۔ سجنو ایک وقت آئے گا جب آپ انعام رانا کا شکریہ ادا کرو گے کہ اس نے فیس لور وقت پر بنا لی تھی ۔ جب سے فیس بک کا انتظام بھارتیوں کو دیا گیا ہے پابندیوں میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔
آصف علی زرداری کو مہا کرپٹ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس نے صحافیوں کو کبھی لفافہ /ٹوکری نہیں دی ۔ ایک مرتبہ آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے دو صحافی پریزیڈنٹ ہاؤس پہنچے ۔ ملاقات ہوئی ۔ بات چیت ہوئی ۔ زرداری نے ان کے مطالبات کے جواب میں کہا کہ جاؤ جو چاہو میرے خلاف لکھو ،
پھر ان دو صحافیوں نے زرداری کے خلاف کالم لکھے ، پروگرام کئے ۔ مکافات عمل کا شکار بنے ۔ خود ہی ایکسپوز ہو گئے ۔ زرداری کا کچھ نہ بگاڑ سکے ۔ لفافہ / ٹوکری لینے والے صحافی خود ہی بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں