2 yrs ·Translate

وطنِ عزیز کے حالیہ منظر نامے میں لوگو نقصان صرف و صرف آپ کا ہے۔ اپوزیشن پیسوں کی بندر بانٹ کر کے خرید و فروخت کا بازار سجاتی ہے تو یہ پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ؟ حلال کا پیسہ ایسے نہیں لُٹایا جاتا۔ اور اگر لُٹایا بھی جائے تو بطور انوسٹمینٹ لگایا جاتا ہے اس کو وہ وصولتے کیسے ہیں اور کس سے ہیں آپ نہیں جانتے ؟

حکومت اگر مزید کمپرومائزز کر کے اتحادیوں و اپنے لوگوں کے ہاتھ بلیک میل ہو کر اپنی حکومت بچا بھی لیتی ہے تو کس قیمت پر ؟ اعلی عہدوں کی بندربانٹ ، نااہل لوگوں کو نواز کر، وزارتوں و قومی خزانے کے منہ کھول کر ؟ ۔ حکومت کے پاس بانٹنے کو جو کچھ آتا ہے وہ کہاں سے آتا ہے کس کا ہوتا ہے ؟

یہ سب آپ کا اور میرا نقصان در نقصان ہے لوگو۔ نامعلوم آپ کو کاہے کی خوشیاں چڑھی ہیں۔ کوئی گرتا ہے یا کوئی سنبھلتا ہے تو اس کی بھاری قیمت تم لوگ ہی چکاتے ہو۔اب تو چُکا چُکا کر یہ حال ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک سو ساٹھ ارب ڈالرز کے قرضے تلے پھنس چکا ہے۔

نفسیاتی بیماریوں میں ایک بیماری ایسی ہے جس کا شکار پورا معاشرہ یا پوری قوم یا پورا ملک ہو سکتا ہے۔ اسے کہتے ہیں سٹاک ہوم سینڈروم۔ ایسی نفسیاتی حالت جس کے زیرِ اثر لوگ اپنے قاتل، اغوا کار اور اپنے ڈکیت سے ہی رومانس میں مُبتلا ہو جاتے ہیں۔ جب ملک اس نفسیاتی بیماری کا دہائیوں سے شکار ہو چکا ہو تو یہ لاعلاج ہو جاتی ہے۔

کیری آن دوستو۔ بی ہیپی جیسے بھی خوش رہنا چاہو۔