2 лет ·перевести

ذات اور ادارے کا فرق
کچھ دوستو نے کچھ والز پہ ایک خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انعام رانا تو بہت بدتمیز سا ہے تنک مزاج ہے اور زرا سی بات پہ انفرینڈ کر دیتا ہے سو اسکے بنائے فیس لور پہ آمریت ہو گی وغیرہ وغیرہ۔ جینئون خدشہ ہے۔
عرض مگر یہ ہے کہ میں چالیس ٹاپ چکا ایک وکالت سے وابستہ تھوڑی بہت سمجھ رکھنے والا انسان ہوں۔ اور یہ میرا پہلا پراجیکٹ بھی نہیں ہے۔ دیکھئیے میری ذات کی حد تک مجھ میں اپ ہی کی مانند بہت سی کمیاں خوبیاں ہیں۔ غصے میں بھی آ جاتا ہوں۔ کوئی پسند نا آئے تو رستہ جدا بھی کر لیتا کوئی گالی دے تو بلاک بھی کر دیتا ہوں۔ مگر یہ میرا انفرادی فعل ہے۔ ہر فرد کی مانند مجھے بھی یہ اختیار ہے کہ درست یا غلط اپنی شخصی آزادی استعمال کروں۔

اب رہا فیس لور۔ (چہرہ کہانی)۔ میں اس سے قبل JULIA & RANA Solicitors, Mukaalma مکالمہ, Dialogue Times, Merkit.pk اور Tripako جیسے پراجیکٹس بھی کر چکا۔ ہر جگہ آپکو انعام رانا بطور فرد نہیں ملے گا۔ مکالمہ پہ آپکو میرے ہی خلاف چھپے مضامین بھی ملیں گے۔ میرے کئی دوست ہی مجھ سے اس لئیے ناراض ہو جاتے رہے کہ میں ذات اور ادارے کو مکس نہیں ہونے دیتا اور جہاں وہ مکالمہ کو ذاتی رنجش نکالنے کیلئیے استعمال کرنے لگے یا انکی وجہ سے ادارے کا نقصان ہونے لگا میں نے ہاتھ روک دیا۔ کوئی بھی ادارہ اگر کسی ذات کے گرد گھوم رہا ہو تو وہ ادارہ نہیں بن سکتا اور یہ کریڈٹ تو دیجئیے کہ مذکورہ بالا پراجیکٹس الحمداللہ کامیاب ہوے ہیں اور انشااللہ فیس لور بھی ہو گا۔

فیس لور کے لئیے بلکہ میں زیادہ محتاط تھا کیونکہ ایک پورا پلیٹ فورم جسے وہ بھی جوائن کریں گے جنکو فیس بک پہ بلاک کر چکا یا جن کی سوچ سے اختلاف ہے۔ اسی لئیے اسکے مشاورتی گروپ میں یقینا مکالمہ کے ساتھی موجود تھے۔ لیکن اسکی ایڈمن ٹیم میں میرے سمیت کوئی بھی مکالمہ کا شخص موجود نہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی bias جنم نا لے سکے۔ ایک پرائیویسی پالیسی اور ٹرمز انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پہ بنائی گئیں، اور انکرپٹڈ ہے۔ سو ہر طرح سے محفوظ اور انڈیپنڈنٹ۔
تو سجنو یقینا آپکی مانند میں اسکی ترویج میں اسکو کامیاب بنانے کی کوشش میں تو بھرپور شریک رہوں گا۔اس پہ پیسے بھی لگاؤں گا یا کل کو اس کیلئیے انوسٹمنٹ لاؤں گا کہ چلتا رہے۔ جس نے بدتمیزی کی اسکو وہاں بھی بلاک بھی کروں گا۔ لیکن، روزمرہ ایڈمنسٹریشن میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہو گا۔ آپ مجھے گالی دیں گے تو باقیوں کی مانند میں بھی فقط رپورٹ ہی کروں گا کہ ایڈمن ٹیم نوٹس لے۔
مجھے ذات اور ادارے میں فرق کرنا آتا ہے۔
اپ کا انعام رانا
#facelore

image