2 yrs ·Translate

اس وقت پاکستان کا چیف ایگزیکٹو کون ہے؟
ہمارا آئین اس بارے میں بالکل خاموش ہے۔
کسی وزیرِاعظم کے استعفیٰ دینے یا مدت ختم ہونے یا اسمبلی توڑنے کی صورت میں ہمارے پاس راستے موجود ہیں اور عدم اعتماد کی صورت میں آئین کے آرٹیکل 94 میں بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ ’جب تک نیا وزیرِاعظم اپنی جگہ نہ سنبھال لے صدر وزیرِاعظم کو اس وقت تک بطور قائم مقام وزیِراعظم کام کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں‘ لیکن اگر صدر نے ایسا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تو پھر کیا ہو گا؟ اس بارے میں آئین میں کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔