2 yrs ·Translate

اگر سوال ہو "زندگی کہاں گزار کے آئے ہو؟"
جواب دونگا کہ "فرح گوگی کی گود میں"
علی محمد خان کے ساتھ سیاسی اور نظریاتی اختلاف اپنی جگہ ہے۔ وہ درود شریف پڑھ کر جھوٹ بولتا ہے، یہ بھی اسکا ذاتی عمل ہے۔ اس پر بھی تبصرہ نہیں
لیکن اگر ممکن ہوسکے تو اس شخص سے ضرور درخواست کرونگا کہ حضرت آپ اسلامی اصطلاحات کو غلط رخ دے رہے ہیں۔ آپ قوم کی بچوں اور بچیوں کو غلط راہ پر لے جارہے ہیں۔ آپ دین اسلام کی تعلیمات اور اخروی زندگی کے بارے میں ان کے عقائد کو گمراہی کا راستہ دکھا رہے ہیں۔
خدواند قدوس عزوجل کی عدالت جو بروز محشر سجائی جائے گی، پاکستانی پارلمان تھوڑی ہے کہ آپ چیخیں چلائیں اور چار سالہ کارکردگی کا گند کسی اور کی کندھوں پر لاد کر نکل جائے
وہاں آپ کا بکواس اور چیخنا چلانا شائد نہ چلے، وہاں سوال کے جواب میں خرافات نہیں سنے جائیں گے۔ وہاں جب سوال ہوگا تو آپ "لا یمکلون خطابا" کے تحت آپ کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
لہذا میری قوم کو گمراہ کرنے سے باز آجائیں ورنہ اس دن آپ صرف "یلیتنی کنت ترابا" چلّا سکیں گے۔

عبدالشافی ممتاز

image