فیصل ولی  condiviso a  post
2 anni

اشرافیہ کی رکھیل نظام
اک مردود نے مجھے آسیہ مسیح کا وکیل کہہ کر تصویر لگائی بطور شرارت اور مجھے قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ خیر اپنے ذرائع سے اسکا پتہ چلا لیا جو اک زنانہ آئی ڈی کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ پھر طے کیا کہ قانون کا رستہ اپنانا ہے۔ دو سال قبل ایف آئی اے کو جو درخواست دی تھی وہ آج بھی پینڈنگ ہے۔ دوسری جانب مراد سعید سویر نو بجے لاہور میں درخواست دیتا ہے اور ساڑھے نو بجے ایف آئی اے محسن بیگ نامی شخص کو گرفتار کرنے پہنچ جاتی ہے۔
محسن بیگ جو کبھی مقرب تھا کسی بھی وجہ سے متنفر اور راندہ درگاہ ہو گیا اور اب عمران حکومت پہ کھلی اور کئی بار تو گھٹیا تنقید بھی کر دیتا ہے۔ سرکاری ادارے کی ٹیم اسے گرفتار کرنے جاتی ہے، بیل دیتی ہے، ظاہر ہے تعارف کرواتی ہے کسی نا کسی موقع پہ اور وہ آگے سے پستول کے زور پہ انکو زدوکوب کرتا ہے، فائرنگ کرتا ہے اور گولیاں ختم ہونے پہ گرفتار ہو جاتا ہے۔

اب میڈیا اور عوام دو حصوں میں بٹ کر یا محسن بیگ یا ایف آئی اے کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے۔ لیکن یہ سب کو پھول جائے گا کہ اس سب میں یہ نظام نہر کنارے کھڑی طوائف سے بھی زیادہ بے وقعت ہو گیا ہے۔ اشرافیہ کی لونڈی بن گیا ہے۔ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والا ایک جنبش زبان سے اسکو اپنے مفاد میں حرکت دے سکتا ہے اور دوسرا دیدہ دلیری سے اسے یرغمال بنا سکتا ہے۔ اس سب پہ اپنے ذاتی و سیاسی تعصبات کے زیر اثر بات کرتے ہوے اس نظام کیلئیے فاتحہ پڑھنا نا بھولئیے گا۔
انعام رانا
#محسن_بیگ

image