ننھے سپاہی کورس (ختم نبوت بیسک)

پہلی سیشن میں موجود "محمد حذیفہ" کی والدہ کا فیڈ بیک۔
سب سے پہلے تو حلیمہ! دل سے شکریہ۔
اتنا اچھا اتنا پیارا کورس ڈیزائن کیا۔
اور بچوں کو انکے لیول پر

ختم نبوت اک حساس موضوع ہے۔ 

ہمیشہ کی طرح اس دور کا سب سے اہم موضوع بھی "ختم نبوت" ہی ہے۔

ختم نبوت دینِ اسلام کی اساس ہے۔

لیکن بدقسمتی سے، ہمارے معاشرے میں ختم نبوت کی آگاہی کے متعلق، اتنا کام نہیں ہو رہا۔ جتنا ہونا چاہیے تھا۔

بچوں کی معلومات تو نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سات سال سے بارہ سال کے طلبہ و طالبات کے لیے اک آسان الفاظ میں دلچسپ کورس ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اپنے بچوں کو بھی کروائیں ، دوسرے کو بھی دعوت دیں۔

کورس بذریعہ وٹس ایپ ہو گا۔ ریکارڈڈ لیکچرز ہوں گے۔

ہدیہ سات سو روپے سکہ رائج الوقت ہے۔ دورانیہ چالیس دن ہو گا۔

___________________

فیڈ بیک

 

سب سے پہلے تو حلیمہ! دل سے شکریہ۔

اتنا اچھا اتنا پیارا کورس ڈیزائن کیا۔

اور بچوں کو انکے لیول پر آ کر سمجھایا اور سکھایا۔

اس ڈیجیٹل دور میں جب بچوں کی رسائی انٹرنیٹ تک بہت آسان ہے ،اس میں بچوں،بڑوں کے بھٹکنے کے چانسز بھی بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

فتنوں کا دور ہے ۔

ملحد اور گمراہ لوگ شوگر کوٹڈ زہر دل و دماغ میں اتار رہے ہیں اور لوگوں کو خبر تک نہیں ہوتی کہ

کیسے وہ حقیقی اسلاف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی ہمارے آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رض کے بارے میں غلط بات کرنے کی جرات نہیں کر سکتا لیکن جب ہم قادیانیت اور دیگر فتنوں کے بارے میں پڑھتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ واضح لفظوں میں کچھ کہنے سے زیادہ دل ودماغ میں شک کا بیج بودیتے ہیں۔

ایک اور سرکار ہے جہلم کی۔

مجھے بہت حیرت ہوتی ہے جب میں لوگوں سے سنتی ہوں کہ ہمیں تو انکے لیکچرز میں کوئی برائی نہیں لگتی وہ تو ہر بات باحوالہ کرتے ہیں قرآن و حدیث سے حوالے دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ

بندہ پوچھے آپ نے کبھی تحقیق کی کوشش کی کہ وہ جو آیت یا حدیث بیان کر رہے ہیں اس کا مفہوم وہی ہے یا کچھ اور۔

ایک بار ایک کلپ نظر سے گزرا جس میں موصوف منافقین والی آیات معاذاللہ صحابہ کرام رض کے لیے بیان کر رہے تھے۔

بہت افسوس ہوا ۔

اب کوئی بتائے کہ عام قرآن و حدیث سے ناواقف بندے پر وہ لیکچر کیسا زہریلا اثر ڈالے گا؟

بہت ضروری ہے ان فتنوں سے بچنے کے لیے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی 

مستند دینی حلقوں سے جوڑیں ۔

حلیمہ کا یہ کورس چھوٹے بچوں کے لیے بہت مفید ہے ۔

بہت آسان انداز میں یہ بچوں کو ختم نبوت کی اہمیت،فضیلت،

جدید فتنوں بالخصوص فتنہ قادیانیت سے آگاہ کرتی ہیں ۔

اس کے علاؤہ جھوٹے مدعیان نبوت کی تاریخ بھی عام فہم انداز میں بچوں کو سکھاتی ہیں۔

میں یہ کورس سب بچوں کے لیے ضرور ریکمنڈ کروں گی۔❤️


Haleema Saadia

1 Blog posts

Comments