زمین اور آسمان کی وسعتوں میں پایا جانے والا ہر جاندار چاہے انسان ہے یا چوپایہ ، زمین پر رینگتا ہے یا پھر آسمان کی بلندیوں میں اڑتا ہے ، سمندر میں رہتا ہے یا پھر خشکی پر، کوئی نیک ہے یا بد، عقلمند ہے یا بے عقل، مومن مسلم ہے یا کافر اس بات کو پلے باندھ لیجیے کہ وہ چور ہے، ڈاکو ہے، غدار ہے، ضمیر فروش ہے اس کا کوئی دین ایمان قبول نہیں کیا جائے گا جب تک کہ کپتان عمران احمد خان نیازی پر ایمان نہیں لائے گا۔ اور کپتان کے ماننے والوں کے ساتھ مل کر گھنگرو باندھ کر ناچے گا نہیں
شفیق الرحمٰن
ُسوکھے ہوئے شجر کو َہرا کر رہا ہوں میں
اک بے وفا کے ساتھ وفا کر رہا ہوں میں
میں جانتا ہوں کتنی ُگھٹن ہے یہاں وہاں
کچھ سوچ کر ہی تجھ کو ِرہا کر رہا ہوں میں
وہ پڑھ رہی ہے ُسورہء یوسف کی آیتیں
اور فجر کی نماز َقضا کر رہا ہوں میں
یوں کون میرے بعد منائے گا تیرا ہجر
اک رسم ِ بے ثبات ادا کر رہا ہوں میں
اظہار کر رہا ہوں محبت کا برملا
جو کام تم سے ہو نہ سکا, کر رہا ہوں میں
دل میں ِدیا جلا کے ہی چھوڑا ہے پیار کا
ُاجڑا ہوا دیار بسا کر رہا ہوں میں
پرکار ِ التفات سے احباب کے لیے
حلقہ بصد نیاز َبڑا کر رہا ہوں میں
مانگے حساب مجھ سے کوئی میرے وقت کا
پوچھے کوئی تو مجھ سے یہ کیا کر رہا ہوں میں
تیمور! سچ کہوں تو روایت پسند ہوں
لیکن غزل میں کام َنیا کر رہا ہوں میں
تیمور ذوالفقار
#تیمورذوالفقار
#ادبیات
#شاعری
#اردوشاعری
#یوٹیوب
#اردوغزل
#tamoorzulfiqar
#urdushayari
#youtube
#urdughazal
#youtubechannel
#shayari
#adbiat
ستم گروں سے مسلسل فریب کھاتا ہوا
چلا ہوں جانبِ منزل قدم بڑھاتا ہوا
سما گیا مری آنکھوں میں جھلملاتا ہوا
ملن کا خواب نئی دھڑکنیں جگاتا ہوا
میں سرگراں ہوں محبت کے ریگزاروں میں
گئے دنوں کی بہاروں کو گنگناتا ہوا
میں اس کے خوف سے شاید نکل نہ پاؤں کبھی
جو واہمہ ہے مرے دل میں سرسراتا ہوا
نہیں کے لفظ نے کیا کیا قیامتیں ڈھا دیں
عذاب اترا سماعت پہ دل دکھاتا ہوا
ادھیڑ عمری میں کتنا عجیب لگتا ہوں
میں روٹھتا ہوا تجھ سے تجھے مناتا ہوا
تو خواہشات کے دریا کو کیسے روکے گا
گزر ہی جائے گا یہ راستہ بناتا ہوا
تُو جس کے واسطے رویا تھا بیٹھ کر پہروں
چلا گیا ہے وہ تیری ہنسی اڑاتا ہوا
عبدالرحمان واصف
#عبدالرحمان_واصف
#ادبیات
#شاعری
#اردوشاعری
#یوٹیوب
#اردوغزل
#abdurrahmanwasif
#urdushayari
#youtube
#urdughazal
#youtubechannel
#shayari
#adbiat
ڈھونڈیئے جائے اماں کہ شہر اب ویران ہے
قربتوں میں فاصلوں کا اک نیا امکان ہے
بستیوں نے ڈال رکھے ہیں سکوتِ سائباں
اپنے غم میں رونے والی آنکھ بھی انجان ہے
ہم سمجھتے تھے کہ ہے کارِ جہاں سرسبز تر
چہرہءگل شبنمی اشکوں کی اک مسکان ہے
خواہشوں کے سارے موسم تشنگی میں کٹ گئے
آج پھر دستک سی ہوتی ہے،کوئی مہمان ہے؟
ہم نے پہچانانہیں شاید یہی ہے اپنا گھر
راستہ دیکھاخزاں نے جس کا وہ دالان ہے
قیدِتنہائی تجھے رسوانہیں ہونے دیا
مسکرا کر کہہ دیا،یہ رشتہءپیمان ہے
شائستہ مفتی
#شائستہ_مفتی
#ادبیات
#شاعری
#اردوشاعری
#یوٹیوب
#اردوغزل
#shaistamufti
#urdushayari
#youtube
#urdughazal
#youtubechannel
#shayari
#adbiat
Shaista Mufti