2 yrs ·Translate

آج کل فیلنگز ویسی ہیں جیسی فیس بک کی ابتدا میں ہوتی تھیں۔ اب جب فضول سی بات پہ بھی دو چار سو لائکس کی عادت پڑ چکی ہو تو دوبارہ سے دو چار دس لائکس ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
مگر دوستو ہم نے رکنا نہیں گھبرانا نہیں۔ ایک کمرے میں سو بندے سے شروع ہوئی فیس بک سے ہم بہتر ہیں کہ ابتدا ہزاروں سے کی ہے۔ وقت لگے گا اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بن جائے گا جہاں موجودگی باعث فخر ہو گی انشاللہ۔ اور تب آپکو یہ فخر اور خوشی ہو گی کہ آپ اسکے بانیوں میں شامل تھے۔
رفتہ رفتہ آپ دیکھئے گا کہ بڑے بڑے نام یہاں آئیں گے کیونکہ میرے سمیت کتنے کی فیس بک کے "بڑے نام" آپ نے بنائے تھے۔ لکھاری قاری کا محتاج ہوتا ہے۔ آپ ضد پہ اتر آئے تو کسی کی کیا مجال کہ آپکی پسند کے پلیٹ فارم پہ نا آئے۔
#facelore

image